پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نیشنل سکلز یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے مقامی طالب علموں کو فنی تعلیم کا حصول آسان ہو گا، رانا تنویرحسین
وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ امور رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے نوجوان نسل کو ہنر مندی کی تعلیم کی فراہمی ضروری ہے،نیشنل سکلز یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے علاقہ بھر کے طالب علموں کو معیاری فنی تعلیم کا حصول آسان ہو گا،کیمپس کی تعمیر کیلئے 386 ملین روپے منظورہو چکے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل سکلز یونیورسٹی مرید کے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،ملک میں حالیہ مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے،جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی مرکز کی بنیاد پر ملحقہ علاقوں کی نوجوان نسل کے لیے ہنر مندی کی تعلیم بہت ضروری ہے،نوجوان ہنر مند ہو کر ملکی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،نیشنل سکلز یونیورسٹی کی کلاسز کے اجرا پر فخر ہے،مریدکے سب کیمپس کے قیام سے علاقہ بھر کے طالب علموں کو معیاری فنی تعلیم کا حصول آسان ہو گا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس 100 کنال اراضی پر مشتمل ہو گا،کیمپس کی تعمیر کے لیے 386 ملین روپے کی رقم منظور ہو گئی ہے،حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد مریدکے کیمپس نوجوانوں کو ہنر مندی کی تعلیم دے کر ملازمت کے مواقع فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،سابقہ حکومت میں صرف سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی گئی،عوامی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،ملک اس وقت معاشی حوالے سے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، عوام سے کئے ہوئے وعدوں یکی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی لانے اور کم آمدنی والے افراد سمیت تمام عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اور ملک کو دوبارہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کریں گے۔اس موقع پر مقامی سیاسی رہنمائوں،طلبہ و طالبات ،اساتذہ سمیت مقامی شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔