قرآن مجید لازمی مضمون قرار ،امتحان کتنے نمبر کا ہو گا ؟

قرآن مجید بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر تمام سرکاری نجی سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا سالانہ امتحان مین سو نمبر کا پیپر بھی لیا جائے گا۔

سکولوں میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ مضمون کا الگ سے ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے گا۔قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا سال کے آخر میں باقاعدہ سو نمبر کا پیپر لیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کردیں۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سکولوں کا خود دورہ کریں گے۔دورے کے بعد رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کی جائے گی۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے احکامات کے مطابق قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا پیریڈ نہ پڑھانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔