پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
درسگاہوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی سے ہی ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے تعلیمی ادارروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ درسگاہوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ہی ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
ہفتہ کودی ملینیم ایجوکیشن گروپ کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ ٹیچرز ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دی ملینیم ایجوکیشن گروپ نے جدید اختراعات اور بصیرت آمیز آئیڈیاز کو اپنا کر پاکستان میں نجی تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کیا۔مصدق ملک نے دی ملینیم ایجوکیشن گروپ کو اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور عصری رجحانات سے روشناس کرانے کے لیے اس کانفرنس کے انعقاد کوسراہا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے دی ملینیم ایجوکیشن گروپ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل مشتاق نے روایتی کلاس رومز کو لرننگ اسٹوڈیوز سے بدلنے پر زور دیا جو کہ اختراعات سیکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ڈاکٹر فیصل مشتاق نے فکری نشوونما کے لیے مضبوط تعلیمی بنیادیں، باہمی مشغولیت، تخلیقی صلاحیت، تنوع، تعاون اور تجرباتی سیکھنے کو کلیدی عوامل قرار دیا۔
کانفرنس میں ملک بھر سے 1100 اساتذہ نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں جمہوریہ اٹلی کے سفیر آندریاس فیریریز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین، ڈائریکٹر ٹیچرز ڈویلپمنٹ سینٹر عباس حسین، ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل آف پاکستان ڈاکٹر مریم چغتائی سمیت پاکستان میں تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنما اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔