پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
انڈیا اور آسٹریلیا ایک دوسرے کی تعلیمی ڈگریوں کو تسلیم کیا کرینگے
آسٹریلیا اور انڈیا ایک دوسرے کے تعلیمی اداروں کی ڈگریوں کو تسلیم کیا کرینگے۔
آسٹریلیا اور انڈیا نے تعلیمی قابلیت کی شناخت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اب ہندوستانی ڈگریوں کو آسٹریلیا میں تسلیم کیا جائیگا اور اسی طرح آسٹریلوی ڈگریوں کو پورے بھارت میں تسلیم کیا جائیگا۔
دونوں ملکوں نے تعلیمی قابلیت کی شناخت کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی ہے۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البلانی نے گزشتہ شب دورہ بھارت کے دوران اعلان کیا کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر گاندھی نگر میں گفٹ سٹی میں آسٹریلیا کی ٹیکن یونیورسٹی کے عالمی برانڈ کیمپس کے منصوبے کو بنایا جائیگا جہاں پر 2024ء سے بھارتی طلباء کو داخلہ ملنا شروع ہو گا۔
وزیراعظم آسٹریلیا انتھونی البلانی نے کہا کہ ہندوستان آسٹریلیا دوطرفہ تعلیمی شراکت داری میں کافی ترقی کر گئے ہیں۔
نئے طریقہ کار کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستانی طالب علم جو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘ یا اُنہوں نے آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کر رکھی ہے‘ اُنکی محنت سے حاصل کی گئی ڈگری کو بھارت واپس آنے پر تسلیم کیا جائیگا۔
وزیراعظم انتھونی نے کہا کہ اس فیصلہ سے آسٹریلیا میں بہت بڑے ہندوستانی باشندوں کے گروپ جو کہ 5لاکھ سے بڑھ رہا ہے کو زیادہ اعتماد محسوس ہو گا کہ آسٹریلیا میں اُنکی ہندوستانی قابلیت کو تسلیم کیا جائیگا۔
اُنہوں نے کہا کہ معاہدہ آسٹریلوی تعلیم فراہم کرنے والے ہندوستانی طلباء کو جدید اور زیادہ قابل رسائی تعلیم پیش کرنے کیلئے تجارتی مواقع کی راہ ہموار کرتا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے اسے ہندوستان اور کسی بھی دوسرے ملک کے ذریعے طے شدہ ’’سب سے زیادہ جامع اور محتوکان تعلیمی معاہدہ‘‘ قرار دیا۔ وزیراعظم انتھونی البانی نے مزید کہا کہ یہ تعلیمی اداروں کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کریگا جس پر نئے تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا۔
اُنہوں نے ’’منتری اسکالرشپ‘‘ بھارتی طلباء کیلئے متعارف کرایا جو ہندوستانی طلباء کیلئے آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے چار سال تک گزارنے کا ایک منفرد موقع ہو گا۔
اُنکے مطابق وظائف منتری اقدام کا ایک جزو ہے جس کا مقصد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کمیونٹی‘ تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ڈیکن یونیورسٹی یونیورسٹی ریاست گجرات میں آ رہا ہے‘ وزیراعظم انتھونی کے مطابق ڈیکن یونیورسٹی کے بین الاقوامی کیمپس کا قیام ایک بہت بڑااعزاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کیلئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے کہ اسکی یونیورسٹی میں سے ایک ہندوستان نے بیرون ملک کیمپس کھولنے والی پہلی یونیورسٹی ہو گی۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا ہمیشہ بین الاقوامی طلباء کا خیرمقدم کریگا۔ یہ حیرت انگیر بات ہو گی کہ اس سال اتنی بڑی تعداد میں آسٹریلیوی تعلیمی ادارے ہندوستان آ رہے ہیں۔ وہ وونولوگونگ گفٹ سٹی میں کیمپس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔