پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سعودی عرب میں جدید بس سروس کا آغاز
ریاض : سعودی عرب میں340 بسوں پر مشتمل نئے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، سفر کے لیے چار ریال میں دستیاب ٹکٹ خریداری کے دو گھنٹے بعد تک کارآمد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دارالحکومت ریاض کے شاہی کمیشن نے ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر سفری سہولت “حافلات الریاض” کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس پہلے مرحلے میں 340 بسیں چلیں گی اور یہ شہر کے 633 مقامات پر اسٹاپ کریں گی۔ “حافلات الریاض” بس سروس کے اس مرحلے پر یہ بسیں 15 شاہراہوں پر چلیں گی۔ پروگرام میں مجموعی طور پر 86 شاہراہوں کو شامل کیا جائے گا۔
شاہی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “حافلات الریاض” پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ایک اسٹریٹجک پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد شہر کی ٹرانسپورٹ ضروریات کو پورا کرنا، مختلف علاقوں کے باہمی رابطے کو مضبوط بنانا ہے، دارالحکومت کے رہائشیوں اور زائرین کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الریاض شاہی کمیشن کے بیان میں مزید کہا گیا کہ “حافلات الریاض” نیٹ ورک کے تحت جن سڑکوں پر بسیں چلائی جائیں گی، ان سڑکوں کی لمبائی 1900کلومیٹر ہے۔ پروجیکٹ پانچ مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور بعد ازاں اس میں بسوں کی کل تعداد 800 سے تجاوز کرجائے گی۔ اسٹیٹنوں کی تعداد 2900 سے زیادہ اور ٹریکس کی تعداد 86 ہوجائے گی۔
“حافلات الریاض” سروس کام کی مقامات، تعلیم اور تفریحی سرگرمیوں تک پہنچنے کے لیے بسوں کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے اس منصوبے سے نجی کار کے استعمال اور ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آئے گی۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس سروس کے لیے ایک الیکٹرانک پورٹل بھی شروع کردیا گیا ہے اس ویب سائٹ سے مسافروں کو روٹس اور ٹکٹوں کی خریداری کے طریقہ کار کو جاننے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے موبائل فون ایپ بھی لانچ کردی گئی ہے۔
“حافلات الریاض” سروس کی ٹکٹ کی قیمت 4 ریال ہے جو کسی ایک بس کے پہلے لانگ ان کے بعد دو گھنٹے تک کارآمد ہے۔ اس ٹکٹ کو دوسری بس میں منتقل کرنا ممکن ہے۔