عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آ گئی

عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نےعید الفطر کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ڈی ای کے زیر انتظام اسکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات رمضان المبارک کے آخری ہفتے یعنی 17 سے 20 اپریل تک دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ایف ڈی ای کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں طلباء کو عید الفطر کی مد میں مزید تعطیلات دی جائیں گی جو کہ 21 یا 22 اپریل کو متوقع ہے۔