شمالی وزیرستان: تعلیم، صحت اور محکمۂ پولیس میں سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

شمالی وزیرستان میں تعلیم، صحت اور محکمۂ پولیس میں سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کا انکشاف سروے کے دوران ہوا۔

ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں محکمۂ پولیس کے 400 اہلکاروں کی تنخواہیں مسلسل غیر حاضری پر روک دیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل غیرحاضری پر 164 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے بر طرف کیا گیا۔

مسلسل غیر حاضر رہنے والے محکمۂ صحت کے 399 ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں، اسکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 48 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اسکولوں میں نہ جانے والے 74 ملازمین معطل اور 4 کو جبری ریٹائر کر دیا گیا۔