پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پولیس لائنز میں صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی طویل ملاقات
اسلام آباد میں پولیس لائنز میں صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی طویل ملاقات ختم ہوگئی۔
گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں بطور سپریم کورٹ کے مہمان رکنے والے عمران خان سے ملنے پہنچے۔
تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، صدرعارف علوی اور خالد خورشید نے تین دن میں پیش آئی صورتحال سے عمران خان کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے بھی عمران خان کو بریف کیا گیا اور القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرکے انہیں آج رات کے لیے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج رات عمران خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنےکی اجازت دی ہے۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے، عمران خان سے دس افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، عمران خان سے ملنے والوں میں ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور دوست شامل ہوں گے۔
عدالت نے عمران خان کو اپنےقریبی افرادکی لسٹ فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی تھی۔