سندھ پولیس نے اسد عمر کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی

سندھ پولیس کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف سندھ کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لیگل ٹو سندھ کے توسط سے ڈی ایس پی لیگل نے سندھ پولیس کی تمام رینج کو خط لکھ دیے ہیں۔

خط میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز سے بھی درخواست کی گئی ہے۔