اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ کرپا کی حدود میں پولیس ایک مطلوب ڈکیت کوگرفتارکرنے گئی تو پولیس پارٹی پرفائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیاہےجبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔

سیف سٹی کیمروں کی مددسے ملزمان کوٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کرپا تھانے کی پولیس کومطلوب ڈکیت گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لئے موضع کرپا میں چھاپہ مارا گیا جہاں پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر چھاپہ مارا ۔

تو مسلح ملزمان نے پولیس پر فائر کھول دئیے جس کے نتیجہ میں کرپا پولیس ہیڈکانسٹیبل احمد یارشہید ہوگئے۔

پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادی ہے دوسری جانب ملزمان کوگرفتار کرنے کی خاطر پولیس کی الگ الگ دوپولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے الگ سے ایک ٹیم ملزمان کاسراغ لگارہی ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر موقع پر پہنچے جس کے بعد وہ ہسپتال بھی گئے ۔ انہوں نے فی الفور ملزمان کوگرفتار کرنے کاحکم دیاہے۔