وزیراعظم شہباز شریف کی جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتارکرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتارکرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، قانون اپنے آہنی ہاتھوں سے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لےگا۔