ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کےلیے احتجاج کےلیے باہر آئے:رانا ثناءاللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کےلیے احتجاج کےلیے باہر آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اسے عوامی ردِ عمل نہیں کہا جاسکتا یہ وہ ٹرینڈ دہشتگرد ہیں جسے فتنے عمران خان نے ٹرین کیا۔