پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں کی تعداد کیلئے آن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

تحریک انصاف نے گرفتار کارکنوں کی تعداد کیلئے آن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔

پارٹی قیادت نے آن لائن پورٹل کے ذریعے پنجاب بھر سے گرفتار کارکنوں کی انٹری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تمام گرفتار کارکنوں کے قریبی فیملی ممبر آن لائن پورٹل پر انٹری کرسکیں گے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کا دعویٰ ہے کہ لاہور سے 1500 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے قانونی ٹیم عدالت سے رجوع کرے گی۔