معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
ترکیہ: صدارتی انتخابات کا فیصلہ نہ ہو سکا، اردوان سمیت کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ نہ لے سکا
ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا اور ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے البتہ ان کے 50 فیصد ووٹ جیتنے کے امکانات نہیں۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔
صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 49.34 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو45.00 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.23 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔
صدر بننے کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ درکار ہیں، 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔
اس کے علاوہ پارلیمانی انتخابات میں بھی 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق 600 کے ایوان میں صدر اردوان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 266 نشستیں جیت چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ ہوا ہے۔
صدارتی انتخابات میں 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔