ملک میں سیاسی کشیدگی ،گلوکار عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کردی

ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ سب میرے نئے گانے کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں لیکن جو کچھ میرے ملک (پاکستان) میں ہورہا ہے، جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے میں نہیں سمجھتا کہ یہ وقت گانے کی ریلیز یا اس کی تشہیر کرنا درست ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ’ہمیں صرف محبت اور برداشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور پاکستان سمیت ہر ایک کے لئے دعا کریں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کا انتظار رائیگاں نہیں جائے گا‘۔

دوسری جانب گلوکار عبدالحنان نے بھی اپنے نئے گانے ’آنکھوں آنکھوں میں‘ کی ریلیز کو موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا۔

یاد رہے کہ عبدالحنان اپنے نئے گانے کو لے کر کافی پُرجوش تھے، وہ بھی گلوکار عاصم اظہر کی طرح اپنا نیا گانا 12 مئی کو ریلیز کرنے والے تھے۔

گلوکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حالیہ واقعات کی وجہ سے گانے کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے، ملک اور میرے لوگوں کے لیے میرا دل اداس ہے، امید ہے کہ بہتر وقت ضرور آئے گا‘۔