میں نے کوئی حملہ نہیں کیا یہ غلط ہے، یہ حملے حکومت نے خود کرائے:ڈاکٹر یاسمین راشد

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی حملہ نہیں کیا یہ غلط ہے، یہ حملے حکومت نے خود کرائے۔

لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ تحریکِ انصاف کے لوگوں کے اوپر ڈال رہے ہیں، ہم منع کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بندے اندر ڈال کر یہ سب کرایا۔

یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل کرانا چاہتے ہیں۔

واضح رے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پیش ہوئی تھیں۔