پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عمران خان نے اپنی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔
ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ منظم سازش نظر آئی ہے جس کے تحت سرکاری عمارتیں، کورکمانڈر کا گھر جلایا گیا ہے، تخریب کاروں کو بندوقیں لیکر بیچ میں ڈالا گیا اور انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا، میرے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
We have ample amount of evidence to present to any independent inquiry that the arson and in some places shootings were done by agencies men who wanted to cause mayhem and blame it on PTI so the current crackdown would be justified. https://t.co/pQAcz1v6WT pic.twitter.com/NVgM0FVEnv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے مافیا نے فائدہ اٹھایا، میری گرفتاری سے جو ردعمل آنا تھا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا نزلہ پی ٹی آئی پر گرایا ہے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔