پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظورکرلیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک جماعت نے نیب ترامیم آرڈیننس کو این آر او کا نام دیا جب کہ عدالت کہتی ہے نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، صدر مملکت پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر سوال اٹھاتے ہیں لیکن آئین کے تحت قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون کا سیاسی استعمال ماضی میں ہوا لیکن ہم نےنیب قانون میں مثبت ترامیم کی ہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری ترمیمی بل 2021 ، فوجداری قوانین ترمیمی بل 2022 سمیت دیگربل بھی منظور کرلیے گئے۔