جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں مسترد

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب، محمود الرشید، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔

لاہور کی انسدادد ہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 11 بجے ہو گی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔