قومی اسمبلی: توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق رانا قاسم نون نے پیش کیا۔

بل کے مطابق پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان، رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہو گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے، یہاں پر کوئی کام ہوتا ہے اس کو ٹیک اوور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی وقت کی ضرورت تھی، ہر ادارے کی توہین کا کوئی نہ کوئی قانون ہے۔

رانا تنویر کا کہنا ہے کہ توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا، پارلیمنٹ کے کمیٹیوں کے رولز میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔