القادر ٹرسٹ کیس:نیب نےعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں جاری نوٹس بشریٰ بی بی کو دینے کے لیے زمان پارک پہنچی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی ٹیم دو گھنٹے زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں موجود رہی جسے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم یہ نوٹس وصول کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم مسلسل انتظار کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے نہ مل سکی اور نوٹس موصول کرائے بغیر واپس چلی گئی۔

ذائع کا کہنا ہےکہ نیب کی ٹیم نوٹس موصول کرانے دوبارہ زمان پارک آئے گی۔