کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر 2 بجے سے گیس فراہمی اچانک بند کردی گئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر 2 بجے سے گیس فراہمی اچانک بند کردی گئی۔

صارفین کی شکایت پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، اگلے کچھ دن دوپہر 2 سے 6 بجے تک گیس بند کی جاسکتی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ پائپ لائنز میں گیس کے پریشر کی بہتری کیلئے گیس بند کی جارہی ہے۔