شاہ رخ خان کی جانب سے بھارت میں تعینات ہونے والے نئے امریکی سفیر ایرک گرسیٹی کی دعوت

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے بھارت میں تعینات ہونے والے نئے امریکی سفیر ایرک گرسیٹی کی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر ’منت‘ میں بالی وڈ اسٹار کے ساتھ اپنی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے امریکی سفیر نے لکھا کہ کیا میرے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ہے؟

انہوں نے شاہ رخ خان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران سپر اسٹار کے ساتھ دنیا بھر میں بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ثقافتی اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امریکی سفیر کی ٹوئٹ پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ سفیر صاحب یقیناً وہ (فلم) کرن ارجن 2 ہونی چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ پوسٹ کا کیپشن ہونا چاہیے تھا کہ دنیا کے واحد لیجنڈ کے ساتھ۔

پوسٹ پر مزیدار کمنٹس کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ وقت کے ساتھ شاہ رخ خان زیادہ جوان نہیں ہوتے جار رہے؟