لاہور پولیس نے زمان پارک کے بند راستے چند گھنٹوں بعد کھول دیے

لاہور پولیس نے عمران خان کے گھر زمان پارک کے بند راستے چند گھنٹوں بعد کھول دیے۔

جیونیوز کے مطابق اہل علاقہ کو شناخت کے بعد انٹری دی جارہی ہے۔

اس سے قبل لاہور میں کنال روڈ مال انڈر پاس سے مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور زمان پارک آنے والے تمام راستوں کو بھی بیرئیر لگاکر بند کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا تھا کہ عمران خان کے گھر میں 40 تربیت یافتہ دہشتگرد چھپے ہیں انہیں 24 گھنٹوں میں پولیس کے حوالے کیا جائے، ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔