پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں آندھی،بارش،مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

لاہور، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی،بارش اور ژالہ باری ہوئی، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بارش اور آندھی سے کئی فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے۔

لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔

اس کے علاوہ میانوالی میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد انتقال کرگئے ۔

ملتان میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

لاہور میں تیز آندھی کے باعث ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔