ڈاکٹر عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے یہ اقدام پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً کیا اور کہا کہ کل سندھ اسمبلی میں استعفیٰ جمع کراؤں گا، مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔