شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ کا ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں پیغام

شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں پیغام جاری کیا ہے۔

کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے، شہداء کےخاندان ایک دوسرے سے مل کر رو رہےہیں، ہم نے کس کیلئے اپنے بچوں کو قربان کیاہے؟ یہ سب جس نےبھی کیا ہے اُسے چھوڑنا نہیں چاہیے۔

کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا تو دل خون کے آنسو رو رہا تھا، انہوں نے کیسے جرأت کی ہماری خوبصورت یادگار کو جلانےکی، اللہ خود ہی ان کو عبرتناک سزا دے گا۔

کیپٹن کاشان نویدشہید کی والدہ نے کہا کہ ہمارے بچے قربانیاں دے کر ملک کو بچانے کی کوشش کر رہےہیں، جو قومیں اپنےمحسنوں کو بھولتی ہیں اُن کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم تو پہلے ہی بہت زخم خوردہ ہیں۔

کیپٹن منان الحسن شہید کے والد نے کہا کہ ہمارےبچوں نے اس ملک کےلیےجانیں قربان کیں۔