کراچی :ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کراچی: کلفٹن پولیس نے بلاک ون میں مقابلے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اکرام اللہ سال 2018 میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں آئیڈیل بیکری کے قریب پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھا، حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہدایت اللہ جاں بحق جب کہ ایس ایچ او کلفٹن چوہدری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو رات گئےکلفٹن بلاک ون سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم اکرام اللہ کے خلاف دہشتگردی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم کے ساتھی واجد شاہ کے خلاف بھی 7 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم کے قبضے سے 2 پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔