آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے:بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جنہوں نے آرمی تنصیبات پر حملے کیے ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے لیکن ان کیسز کو بھی عام عدالتوں میں چلنا چاہیے کیونکہ یہ سیاسی ایشو ہے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بے شک آرمی ایکٹ سے گریز مناسب ہے لیکن عدلیہ خود آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا ٹھوس جواز پیدا کر رہی ہے۔