ظل شاہ قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان ظل شاہ قتل کیس میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، جس دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل دیے گئے ۔