ٹی ٹی پی کی جانب سے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی اور’جماعت الاحرار’ کا عسکری اور حساس اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔

کالعدم جماعتوں کا حکومتی عہدیداران، مریم نواز، رانا ثنااللہ، سکیورٹی اور حساس اداروں کے افرادکو نشانہ بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا منصوبہ ہے۔

جماعت الاحرارکے سرغنہ رفیع اللہ کی زیرنگرانی 2خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا۔

9 مئی کے فسادات کو کالعدم ٹی ٹی پی کےسرغنہ سربکف مہمند نے بیان میں سراہا اور شرپسندوں کی پذیرائی بھی کی۔