پارٹی نہیں چھوڑ رہا، عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے:محمود خان

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے کئی رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے جس میں اجمل وزیر، اقبال وزیر اور ہشام انعام اللہ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں محمود خان کا کہنا تھاکہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جوبھی سازش کرے گا، منہ کی کھانا پڑے گی۔