34 ویں نیشنل گیمز،پاک فوج کی بالادستی برقرار، 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کرلیے

کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان فوج کی بالادستی برقرار ہے، آرمی کے ایتھلیٹس نے ایونٹ میں 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کرلیے۔

34 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں میں آرمی کے ایتھلیٹس نے 33 سلور اور 22 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔

نیشنل گیمز میں واپڈا میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس نے اب تک 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ نیوی کے کھلاڑیوں نے اب تک 21 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔