معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں، کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا اور کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بد امنی کو کریک ڈاؤن کیلئے استعمال کرے گی، تمام سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پتہ چل گیا تھا قمر جاوید باجوہ میری حکومت ختم کرنے جارہا ہے، چاہتا تو باجوہ کو بطور آرمی چیف برطرف کرسکتا تھا، باجوہ کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتا تھا، فوج وہ ادارہ ہے جس میں آپ مداخلت نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ اپنے انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے 80 فیصد یقین ہے کل عدالت پیشی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔