ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سڑک بند کرکے اداروں کے خلاف تقریر کرنے کے کیس میں یاسمین راشد کےجمسانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ 25 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔