منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی وجہ دباؤ اور ٹکٹ نہ ملناہے:شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اپنے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی وجہ دباؤ اور ٹکٹ نہ ملنا قرار دے دیا۔

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ دوقسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کررہےہیں، ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دیا اور دوسرے وہ جو دباؤ برداشت نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ شایدکوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پراختلاف رکھتےہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے، اس وقت ضروری ہےکہ ہم سب مل کرالیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں، معاشی بحران کا حل صرف انتخابات میں ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔