پنجاب حکومت نے جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی۔

پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے اعلان کیا کہ کمیٹی صحافیوں سے زیادتیوں کی تحقیقات اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جب کہ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے اور پریس کلب لاہور کے صدر بھی شامل ہیں۔