آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل ہے: میاں زاہد حسین

معروف صنعتکار اور تاجر میاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ آئی ایم ایف کے بغیر قرضوں کی ادائیگی مشکل ٹاسک ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس خوش آئند ہے مگر جی ڈی پی کم ترین رہےگا، معیشت، زراعت اور توانائی شعبوں میں اصلاحات سے 20 ارب ڈالر سالانہ بچائےجاسکتے ہیں۔

میاں زاہد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے پیش نظر متبادل اقتصادی ماڈل پیش کریں اور سیاسی نعرے بازی کے بجائے زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی وضع کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدات محدود کرنا ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے ایک وقتی انتظام ہے۔