فیصل واوڈاکا پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق وزیر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کا انکشاف کیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے 11 لوگ 9 مئی کو ان کے گھر تھے، ان لوگوں کو یہ ہدایت کی جارہی تھی کہ وہ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر بھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ 11 لوگ کچھ سرگرمی کرتے تو وہ انہیں پکڑوا دیتا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھڑی اسکینڈل میں تین چار کروڑ روپے ملے، باقی کے بیس پچیس کروڑ اپنے پرائے سب نے مل کر لوٹے۔