معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کراچی میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ
متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کراچی میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں، سیاستدانوں، سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیرِ محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت کویت، قطر، بحرین، عمان اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور دیگر معززین، اعلیٰ سرکاری، سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
عشائیے کا اہتمام امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
اس موقع پر اماراتی سفیر نے گورنر، وزیرِ اعلیٰ سندھ، صوبے کے دیگر اعلیٰ عہدیداران و سیاسی شخصیات سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
اماراتی سفیر اور معزز مہمانوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ اور نئے تجارتی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر ہمیشہ مجھے ایک خوشی کا احساس ہوتا ہے، سندھ بالخصوص کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس نہیں دلاتی۔
اماراتی سفیر نے معزز مہانوں کی جانب سے پاک یو اے ای دوستی کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی انتہائی محبت کرنے والے اور متحرّک شخصیت ہیں۔
سندھ سمیت ملک بھر میں متاثرینِ سیلاب کی مدد ہو یا کراچی میں ہونے والا کوئی ایونٹ بخیت عتیق الرومیتی ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں۔
اس موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بانی یو اے ای نے پاک یو اے ای دوستی کی بنیاد رکھی تھی، اس بنیاد کو مضبوط بنانا ہم سب کا فرض ہے، یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبّت اور عزّت نے کبھی وطن اور اہلِ خانہ سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ سندھ حکومت کے تعاون سے بہت جلد متاثرینِ سیلاب کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔