جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑرہے ہیں،وکیل ملک محمد ریاض کا دعویٰ

جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد ریاض نے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔

اس سے قبل اسی معاملے سے متعلق عمران خان سے بھی سوال کیا گیا تھا۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔