ہمارے معاشرے میں ’جہالت‘ کا تصور رسمی تعلیم سے بالاتر ہے: گلوکار علی ظفر

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے معاشرے کے شعور اور بنیادی تعلیم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ’جہالت‘ کا تصور رسمی تعلیم سے بالاتر ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ ’متعدد مباحثوں کا حصہ بننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں جہالت یا ناخواندگی کا تعلق رسمی تعلیم سے بالاتر ہے۔

انہوں نے تمام سماجی مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ناخواندگی کسی خاص طبقے تک محدود نہیں بلکہ مختلف سماجی طبقوں میں سرایت کر گئی ہے، جن میں تعلیم یافتہ، ترقی پسند اور لبرلز بھی شامل ہیں۔

علی ظفر کے مطابق یہ افراد، اپنے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، غلط معلومات عام کرکے دوسروں کے دکھ پر خوشی محسوس کرتے ہیں اور دوسروں کے دکھ میں خوش ہونے کا یہ پریشان کُن عمل موجودہ ڈیجیٹل دور میں تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1660169351281131520?s=20

انہوں نے ایان میکلین کی کہاوت شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر ایک کے ساتھ مہربانی کرو جس سے روزمرہ زندگی میں ملتے ہو کیا پتا وہ اپنی زندگی میں کون سی مشکل جنگ لڑ رہا ہو۔