وزیراعظم شہباز شریف کو مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف کو مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریوں پر معاشی ٹیم نے بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہیں آمدن اور محصولات پر نظرثانی شدہ اور اگلے سال کے ٹارگٹڈ تخمینہ جات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ممکن اقدامات کیے جائیں، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بروقت حکمتِ عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، 2 ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔