پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اتالیق فاؤنڈیشن کا اساتذہ کی تربیت کے لیے ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کا اعلان
اتالیق کے سی ای او شہزاد قمر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے منظم اور مؤثر استعمال سے پری اسکولنگ سسٹم کے طلبہ کی تعلیم و تربیت اور اسکول آپریشن میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
اتالیق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’ابتدائی تعلیم میں تبدیلی بذریعہ ٹیکنالوجی‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔
اس تقریب میں شہر کے نمایاں اسکولوں کے مالکان، پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی جنہوں نے اپنی کاروباری، پیشہ ورانہ اور تعلیمی استعداد بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اتالیق کے سی ای او شہزاد قمر نے ٹوٹل چائلڈ ڈیولپمنٹ تھیوری کی وضاحت کی جسے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پری اسکولوں میں مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے، اس طرح بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اسکول کیمپس کی تعداد بڑھانا آسان ہو جاتا ہے۔
سیمینار میں اتالیق فاؤنڈیشن کے عالمی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ’فن فور لرن پری اسکولنگ پروگرام‘ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے تحت اس وقت ملک بھر کے 34 شہروں کے 75 اسکولوں میں 3،000 سے زیادہ تربیت یافتہ اساتذہ اور 47،319 طلبہ منسلک ہیں، یہ پروگرام بچوں کی ’ٹوٹل ڈویلپمنٹ‘ کے ماڈل پر کام کرتا ہے۔
شہزاد قمر نے اس موقع پرکہا کہ ’اتالیق فاؤنڈیشن ٹیکنالوجی کے وسائل استعمال کرتے ہوئے ابتدائی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے پوری طرح پر عزم ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اساتذہ کو صحیح ٹولز اور وسائل کے ساتھ بااختیار بنا کرطلبہ کو زندگی بھر سیکھنے اور کامیابی کی ٹھوس بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر جاپان میں مقیم ممتاز تعلیمی اسکالر فاطمہ غفار نے جاپان کے پری اسکولنگ سسٹم کے بہترین طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں، اپنے وسیع تحقیق اور تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے مسز غفار نے ان خصوصیات پر روشنی ڈالی جو جاپان کو ابتدائی تعلیم میں عالمی رہنما بناتے ہیں۔
انہوں نے بچوں کی نشوونما کے لیے جامع طریقہ کار جیسے سماجی اور جذباتی استعداد سیکھنے پر زور دیا۔
مسز غفار نے جاپان کے معروف اعلیٰ تعلیمی طریقوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں طلبہ میں تنقیدی سوچ کی مہارت، مسائل کو حل کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
معروف یوتھ ٹرینر محمد میثم نے اتالیق فاؤنڈیشن کے فن فور لرن پری اسکول پروگرام اور فاؤنڈیشن کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ٹیکنالوجی ٹول اور سافٹ ویئر متعارف کرائے۔
انہوں نے اتالیق فاؤنڈیشن کے تیار کردہ جامع لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) پر بریفنگ دی جو اسکول مالکان، پرنسپل، اساتذہ، والدین اور طلبہ کی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہے، آسانی سے استعمال ہونی والی موبائل ایپ ہر فریق کو ہموار مواصلات، باہمی تعاون سے سیکھنے اور ذاتی تجربات کی اجازت دیتی ہے۔۔
اتالیق فاؤنڈیشن تعلیمی خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے جو جدید پروگرامات اور اقدامات کے ذریعے ابتدائی تعلیم کو تبدیل کرنے کے لئے وقف ہے۔
ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ کے ساتھ اتالیق فاؤنڈیشن کا مقصد بچوں کو پرورش، حوصلہ افزائی اور موثر انداز میں سیکھنے کا ماحول فراہم کرنا ہے جو ان کی شخصیت و کردار کو جامع انداز میں تعمیر کرسکے۔
اتالیق کے فن 4 لَرن پروگرام نے ابتدائی تعلیم کے بارے میں اپنے مؤثر طریقہ کار اور بہترین نتائج کی وجہ سے ملک بھر کے اسکولوں کی توجہ حاصل کی ہے۔