ایلون مسک کے خلاف دائر مقدمہ عدالت نے خارج کر دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کے خلاف دائر مقدمہ عدالت نے خارج کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک پر ٹویٹر کی خریداری پر شیئر ہولڈرز کی جانب سے دائر مقدمہ امرکی عدالت نے خارج کردیا گیا ہے۔

مقدمے میں ٹوئٹر کی خریداری میں شفافیت کے بجائے غلطیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مدعی کا الزام تھا کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کے دوران شیئر ہولڈرز کو کئی بار دھوکہ دیا تھا۔