میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل تکریم شہدا کا دن منا رہےہیں، شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔