پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
خواجہ سراءشہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
خواجہ سراء ایکٹیوسٹ شہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
ٹرانسجینڈر ایکٹیوسٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا۔
شہزادی رائے نے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کروائے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ٹرانسجینڈر ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ میں ایوان میں جاکر سب سے پہلے شہر کی سڑکوں اور ناکارہ سیورج سسٹم کی نشاندہی کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں دیگر اراکین کی طرح ہماری بھی بات سنی جائیگی۔
میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل میں نشستیں پر کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی، اپیل 12 جون تک دائر کی جا سکے گی جبکہ ٹریبونلز اپیل پر 13 جون تک فیصلہ کریں گے۔
کاغذات نامزدگی 14 جون تک واپس لیے جا سکیں گے۔ میئر، ڈپٹی مئیر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔