چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے:صدر عارف علوی

یوم تکریمِ شہداء پر صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وڈیو پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ جوانوں اور افسران نے قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور دہشتگردی کو شکست دی ہے۔

صدر عارف علوی نےکہا کہ آج کے دن عہد کریں ہم اپنے بہادر شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمیشہ ان کی عزت کریں گے۔