جناح ہاؤس لاہور توڑ پھوڑ کے الزام میں سابق آرمی آفیسر کاداماد گرفتار

9مئی کو جناح ہاؤس لاہور کے باہر اور اندر احتجاج، توڑ پھوڑ کے الزام میں سابق آرمی آفیسر کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کو پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیاءالحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پکڑا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم رضوان ضیاء، سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے، ملزم رضوان ضیاء کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ اور سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔