سابق صوبائی مشیر ملک قاسم خان کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔

ملک قاسم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

کرک سے تعلق رکھنے والے ملک قاسم خان سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر رہے ہیں اور وہ 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

سابق صوبائی مشیر ملک قاسم خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعے کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، مزید وقت اس طرح کی پارٹی میں نہیں گزار سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو نہیں کہتے وہ کرتے ہیں۔